ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کترینہ کیف شادی کے لئے تیار ہے یا نہیں؟اکشے کمار  نے بتا دیا

Indian actors
کیپشن: Akshay and katrina
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کی خبریں آج کل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ایسے میں جب کترینہ کیف اور اکشے کمار اپنی نئی فلم سوریا ونشی کی تشہیر کیلئے کپل شرما شوپر آئے تو کپل نے بھی کترینہ کیف سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اکشے کمار نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ کترینہ کیف اب شادی کیلئے تیار ہیں۔

  شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران اداکارہ کا ٹیسٹ کیا گیا کہ وہ برتنوں کے بارے میں کتنی معلومات رکھتی ہیں۔ جب کترینہ کیف نے سب سوالوں کے جواب ٹھیک سے دیئے تو اکشے کمارنے کہا: "وہ شادی کے لیے تیار ہے۔" واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دونوں مشہور ستاروں کو کپل کے شو میں مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی فلم سوریاونشی کی تشہیر کرسکیں۔

 بھارتی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا  کہ  کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے سلسلےمیں ایک اہم رسم ادا کردی گئی ہے ،یہ ہندو مذہب کی ایک ایسی رسم ہے جسے ''روکا،، کہا جاتا ہے اور یہ شادی کی تقریبات کے آغاز سے قبل کی جاتی ہے جس میں لڑکا اور لڑکی سمیت ان کے گھر والے اور رشتے دار شرکت کرتے ہیں۔