ویب ڈیسک: برطانیہ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے سائنوویک، سائنوفارم اورکوویکسن کو کورونا ویکسی نیشن لسٹ میں شامل کرلیا جس کے بعد یہ ویکسینز لگوانے والے شہری اب برطانیہ جاسکیں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر کا کہنا ہے کہ سائنوویک، سائنوفارم اور کوویکسن کی مکمل خوراک والے برطانیہ جا سکتے ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق فیصلے کا اطلاق 22 نومبر سے ہوگا۔