ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر کوہلی نے پہلی ٹویٹ کیا کی؟

Virat Kohli twitte
کیپشن: Virat Kohli
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر نے والی بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز اپنا اخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلا جس میں بھارت نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، بھارتی ٹیم کے کپتان کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست سے دوچار ہونے والی بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے، کوہلی الیون نے گزشتہ روز اپنا اخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلا جس میں بھارت نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

ویرات کوہلی کی جانب سے پہلی ٹویٹ کی گئی جس کو کوہلی نے اپنے آفیشل ٹویٹ اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس میں ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی کپتان ویرات کو ہلی نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'ہم سب ساتھ مل کر اپنے مقصد کو حاصل کرنے نکلے تھے لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہوسکے، اس وقت ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں'۔

 کوہلی نے بھارتی شائقین کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ لوگوں کی جانب سے ملنے والی حمایت زبردست تھی جس کے ہم مشکور ہیں، ہم مضبوط ہو کر واپس لوٹنے کا ارادہ کریں گے'۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer