(محمدساجد) ملک میں پلاسٹک کےنوٹ لانے سے متعلق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا وضاحتی بیان سامنے آگیا، سوشل میٖڈیا پر گردش کرنے والی پلاسٹک کرنسی کی خبروں پر مرکزی بینک نے اہم ٹویٹ کیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے مرکزی بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی مارکیٹ میں آمد کی تردید کی کردی،سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نئے نوٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز کے بارے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے جبکہ یہ جعلی بے بنیاد افواہیں ہیں۔
سٹیٹ بینک حکام نے مزید وضاحت کرتے بتایا ملک میں پلاسٹک کرنسی لانے کے حوالے سے نئے ڈیزائن کی کچھ جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک واضح طور پر اس کی تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے"۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 50، 100، 500 اور 1000 مالیت کے جعلی پاکستانی کرنسی نوٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔