اداکارہ حمیمہ ملک کا اپنڈکس اچانک پھٹ گیا

9 Nov, 2021 | 02:34 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   ترکی میں طبعیت خراب ہونے کے بعد حمیمہ ملک آئی سی یو میں داخل،   پرستاروں سے دعاؤں کی درخواست۔
 رپورٹ کے مطابق حمیمہ کا اپنڈکس اچانک پھٹ گیا تھا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال داخل کرایا گیا ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔اداکارہ نے اسپتال کے بستر سے تصاویرشیئرکیں۔

انسٹا گرام پر’ نظرجان لے سکتی ہے’ کے کیپشن کے ساتھ طویل پوسٹ میں فالوورز سے ان کے اطراف میں موجود تمام لوگوں کیلئے دعاکرنے کی درخواست کرتے ہوئے حمیمہ نے لکھا کہ، ‘ ایک چلتا پھرتا بندہ مرسکتاہے۔ پیار سے دیکھو، خدا سےہرکسی کی خیرمانگو، اللہ کسی کو حسد کی نظر نہ لگے’۔حمیمہ نے بتایا کہ انہوں نے استنبول میں موت کا سامنا کیا، 22 گھنٹے یہ جانے بغیرگزارے کہ ان کی اپنڈکس پھٹ چکی ہے۔
اداکارہ نے لکھا، ‘ میرے رب نے مجھے نئی زندگی دی ہے، ہرایک کے ساتھ مہربان رہیں کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے۔ کچھ نہیں پتہ ہوتا اگلے لمحے ہم زندہ ہوں یا نہیں ‘۔فیملی سمیت اپنا ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے حمیمہ نے مداحوں سے اپنے لیے دعا کی درخواست کی۔

موت کو قریب سے دیکھنے والی حمیمہ نے پوسٹ میں واضح کیا، ‘ زندگی ایک لمحے میں جاسکتی ہے، ہم خود کو بادشاہ مان کر پتہ نہیں کس غرور کے ساتھ سوتے جاگتے ہیں، بولتے ،ہنستے ، گاتے ہیں جبکہ سارے جہاں کا بادشاہ ایک لمحے میں سب ہلا سکتا ہے، مٹا سکتا ہے’۔

مزیدخبریں