لاہور بورڈ: نویں جماعت میں 103 طلباء کے 505 نمبر

9 Nov, 2021 | 01:38 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: نویں جماعت کے امتحان میں نیا ریکارڈ, لاہور بورڈ میں نویں جماعت کے 103 طلباء نے 100 فیصد نمبرز حاصل کر لیے.

نویں جماعت میں 103 طلباء نے 505/505 نمبرز حاصل کر لیے۔ نویں جماعت کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 99.35 فیصد رہا ہے۔ امتحان میں 2 لاکھ 69 ہزار 493 طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ کووڈ پالیسی کے تحت لاہور بورڈ نے صرف 4 اختیاری مضامین کے پرچے لیےہیں۔

قبل ازیں ڈیرہ غازی خان بورڈ کے 432 طلباء وطالبات نے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ بنا ڈالا تھا۔ لیہ پہلے نمبر ،مظفرگڑھ دوسرے ، ڈیرہ غازی خان تیسرے اور راجن پور چوتھے نمبر پر رہا۔  بورڈ میں 17 ہزار طلباء وطالبات کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں