پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم بھی گرا دیا گیا

9 Nov, 2021 | 01:19 PM

 ویب ڈیسک : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ‏بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ‏اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور  لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں