انتظار کی گھڑیاں ختم، نویں جماعت کے نتائج کا اعلان

9 Nov, 2021 | 10:25 AM

Arslan Sheikh

اکمل سومرو: لاہور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 99.35 فیصد رہا ہے۔

سالانہ امتحان میں 2 لاکھ 69 ہزار 493 امیدواران نے شرکت کی تھی۔ نویں جماعت کا امتحان حکومت کی کووڈ پالیسی کے تحت لیا گیا تھا۔ نویں جماعت کے طلباء لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان مکمل سلیبس سے لیا جائے گا۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے سکول وکالجز میں بچوں کو مکمل سلیبس پڑھانے کی ہدایت جاری کردی ہیں ۔پنجاب بورڈز آف کمیٹی کی سفارشات پر ٹیکسٹ بک بورڈ نے سلیبس پڑھانے سے متعلق باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کردیا ہے۔

گذشتہ دو سالوں میں کورونا کے باعث میٹرک اور انٹر کے امتحانات شارٹ سلیبس میں سے لئے گئے تھے ۔ تعلیمی بورڈز کے تحت 2022 میں میٹرک اور انٹر امتحانات مکمل نصاب سے لئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں