برائلر مرغی کا گوشت مہنگا

9 Nov, 2021 | 09:38 AM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 5 روپے فی کلو اضافہ، برائلر مرغی کا گوشت 5 روپے اضافہ سے 310 روپے فی کلو ہوگیا۔ فارمی انڈے بھی 182 روپے درجن پر پہنچ گئے۔
برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ برائلر مرغی کا گوشت 5 روپے اضافہ سے 310 روپے کلو ہوگیا۔ زندہ برائلر مرغی کے گوشت کا ہول سیل ریٹ 206 اور پرچون ریٹ 214 روپے کلو ہو گیا۔

اسی طرح فارمی انڈوں کا ریٹ ایک روپے اضافہ کے بعد 182 روپے فی درجن ہو گیا۔ ریٹ میں اضافے سے فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 340 روپے پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 روپے کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی، 4 روپے کمی کے بعد 305 روپے کلو ہوگیا تھا جبکہ دوسری طرف زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 202 اور پرچون ریٹ 210 روپے کلو مقررکیا گیا۔

مزیدخبریں