سرکاری افسران کے تقرروتبادلے

9 Nov, 2020 | 11:45 PM

Azhar Thiraj

(رضوان نقوی ) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے 3 ڈائریکٹرز کے تقرروتبادلے کردیئے، ریجنل ڈائریکٹر فیصل آباد عمران رضا عباسی کا تبادلہ کرکے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔     

 تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے 3ڈائریکٹرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر فیصل آباد عمران رضا عباسی کا تبادلہ کرکےانہیں اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ واحد ارجمند ضیا کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد تعینات کردیا گیاہے۔

ریجنل ڈائریکٹر سرگودھا بابر امان وڑائچ کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محمد خالد مسعود فروکا کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے۔      

مزیدخبریں