(مظہر عباس) پولیس میں فیملی کلیم پر بھرتی کا عمل شروع ہو گیا، شہداءپولیس، دوران سروس وفات اور میڈیکل کی بنیاد پر ریٹائرڈ اہلکاروں کے بچوں کیلئے بھرتی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھرتی کے عمل کے سربراہ سلیکشن کمیٹی ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ اور سیکرٹری ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر مانیٹرنگ کر رہے ہیں،ممبران کمیٹی میں ایس ایس پی لیگل شیخ آصف اور ایس پی سول لائنز رضا کاظمی شامل ہیں، 26 خواتین سمیت 108 امیدواران کا ٹائپنگ سپیڈ کا امتحان لیا گیا،اہل امیدواروں کو محکمہ پولیس میں بطور جونیئر کلرک خالی آسامیوں پر بھرتی کیا جائے گا، عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ فیملی کلیم کے ذریعے بھرتی کا عمل پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کا عملی ثبوت ہے۔
پولیس میں فیملی کلیم پر بھرتی شروع
9 Nov, 2020 | 10:23 PM