غیررجسٹرڈ کاروبارکرنے والوں کے گرد شکنجہ تیار

9 Nov, 2020 | 08:38 PM

(رضوان نقوی)ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے کاروبار پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئے،ہرممکن کوشش کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے 50 بڑے کاروبار سربمہر کرنے کیلئے کارروائی شروع کرکے نوٹسز جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے "کاروبار" پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئے ہیں۔ پی آراے نے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے بغیر ستاسٹھ شعبہ جات میں سروسز فراہم کرنے والے کاروباری افراد کی فہرستیں مرتب کرلی ہیں۔پی آر اے حکام کے مطابق ہرممکن کوشش کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے 50 بڑے "بزنس" سربمہر کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پہلے مرحلہ میں غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز،بلڈرز،بیرون ملک بھجوانے والی ریکروٹمنٹ ایجنسیز کو سربمہر کیا جائے گا۔غیر رجسٹرڈ کرین سروسز،فٹنس جمز، آرکیٹیکٹس،ریسٹورنٹس کو بھی تالے لگائے جائیں گے۔ پی آر اے نے 50غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والے افراد کو نوٹسز جاری کرکے20 روز کے دوران ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے کی صورت میں سربمہر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

مزیدخبریں