پنجاب یونیورسٹی ملازمین سراپا احتجاج بن گئے 

9 Nov, 2020 | 07:16 PM

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے احتجاج کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پی یو میں ہونے والے احتجاج میں صدر ایسوسی ایشن ناصررحمت،سینئر نائب صدر محمد شاہد،جنرل سیکرٹری طارق محمود نیازی سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے،صدرایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے ملازمین کے معاملات تاخیر کا شکار ہیں،ملازمین کو مستقل تعیناتی، سکیل ایشو،ٹیکنیکل سٹرکچر کی منظوری،ڈی کلاس ملازمین کے ٹائپنگ ٹیسٹ میں تاخیر،ہفتہ اتوارکی چھٹی کا معاوضہ نہ دینا، سنیارٹی لسٹ کے اجراءمیں تاخیر،ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹ روٹ نہ چلانا،سینڈیکیٹ اور سینیٹ میں نمائندگی نہ دینا سمیت دیگرمسائل کا سامنا ہے،یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کیلئے بلائے جانے کے بعد ایسوسی ایشن نے وقتی طور پر احتجاج موخر کر دیا۔

مزیدخبریں