ٹرینوں کا وقت پر آنا خواب بن گیا

9 Nov, 2020 | 06:58 PM

Azhar Thiraj

 (سعید احمد سعید) ٹرینوں کا وقت پر آنا خواب بن گیا، ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو خوار کردیا، ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہ ہوسکا،، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے 10 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، خیبر میل ایکسپریس اور گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ ،تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے لیٹ،عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ ، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے،ملت ایکسپریس 1 گھنٹہ ،شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں