چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے خواجہ سلمان رفیق کی سروسز ہسپتال آمد

9 Nov, 2020 | 06:50 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی سروسز ہسپتال آمد۔ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ ہمیں گرفتاریوں کی عادت ہو چکی، گرفتاریوں سے حکومتی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے، خواجہ عمران نذیر.کی گرفتاری لاہور کے جلسے کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی سروسز ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اڑھائی سال سے ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ کبھی نیب تو کبھی ریاستی مشینری کے ذریعہ تنگ کیا جاتا ہے۔ خواجہ عمران نذیر.کی گرفتاری لاہورجلسے کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ہے لیکن ہم سینہ سپر ہیں، راستہ روکنا ممکن نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت اور اداروں کو تباہ و برباد کیا، ہم پی ڈی ایم اور نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ قانونی و آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہمیں تو اب گرفتاریوں کی عادت ہو گئی۔ گرفتاریوں سے حکومت کی بوکھلاہٹ اور کمزوری ظاہر ہوتی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں سے جدوجہد کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوتی ہے، حکومتی کارستانیوں سے ن لیگ کو مزید جلا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی ہدایت پر شہبازشریف پر جیل میں سختی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں بھائی بھی جب جیل میں تھے تو عمران خان کے کہنے پر تنگ کیا جاتا تھا۔ شہبازشریف کے جیل میں علاج کے لیے حکومت سے کسی قسم کی اپیل نہیں کریں گے، ظلم و ستم برداشت کریں گے۔ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں جمہور و جمہوریت کی فتح ہوگی۔

مزیدخبریں