محکمہ ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت اقدام

9 Nov, 2020 | 06:32 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) لاہوریوں کی 4 لاکھ سے زائد گاڑیاں سسٹم میں بلاک، بلاک شدہ گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی تک کسی کے نام ٹرانسفر اور فروخت بھی نہیں ہوسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکس نادہندگان کی محکمہ ایکسائز نے 4 لاکھ سے زائد گاڑیاں سسٹم میں بلاک کردی ہیں۔ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی تک کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوگی اور گاڑی کا آن لائن سٹیٹس بھی نہیں دیکھا جاسکے گا۔

ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ 4 ماہ کا رعایتی پیریڈ ختم ہونے کے باوجود شہریوں کی جانب سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ بارہا  آگاہی دینے کے باوجود شہری ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کررہے، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ڈیڑھ ارب سے زائد کی ریکوری کی جاچکی ہے۔ یکم نومبر سے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جانا تھا۔

شہریوں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کریک ڈاؤن 15 روز کے لئے موخر کیا گیا، جس کے بعد بڑے ڈیفالٹرز کی گاڑیاں بند جبکہ ایک سال کے نادہندگان کی گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرکے چالان کیے جائیں گے۔ گاڑیاں سسٹم میں بلاک کرنے کا مقصد شہریوں سے بروقت ادائیگی کرانا ہے۔ نادہندگان گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس بھجوانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں