سموگ صورتحال تسلی بخش قرار، اینٹی سموگ کارروائیوں میں 2 کروڑ 32 لاکھ جرمانے

9 Nov, 2020 | 07:44 PM

Shazia Bashir

طاہر جمیل: لارنس روڑ (سٹی 42) ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے سموگ کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا، اینٹی سموگ کارروائیوں کی رپورٹ میں سموگ کا باعث بننے والی صنعتوں اور ٹرانسپورٹس کو تاحال 2 کروڑ 32 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے اینٹی سموگ کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی قدرتی آفت ایکٹ کے تحت سموگ کا باعث بننے والی ٹرانسپورٹ اور انڈسٹریز کو 2 کروڑ 32 لاکھ کے جرمانے کیے گئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے 79 لاکھ، انڈسٹریز نے 58 ہزار، ٹریفک پولیس نے ایک کروڑ 60 لاکھ، محکمہ لوکل گورنمنٹ نے 45 لاکھ 94 ہزار کے جرمانے کیے۔

سموگ کا باعث بننے والی 3 ہزار 790 صنعتوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے 231 افراد کو گرفتار کیاگیا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 42 ہزار 118 چالان کیے گئے 5 ہزار 443 کمرشل گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ 487 صنعتی یونٹس کو سر بمہر کیا گیا۔ سموگ کا باعث بننے والی129 صنعتوں اور کارخانوں کو  وارننگز دی گئیں.

ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہاکہ پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے تحت تمام محکمے سموگ پر کنٹرول کی کاروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات کے ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں سموگ کی صورتحال قابل اطمینان رہی۔

سموگ سے اثرات سے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ شہری ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں 20اکتوبر سے اب تک فضائی آ لودگی میں اضافے کا سبب بننے والی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کے لیے 2 کروڑ 32 لاکھ 14 ہزار روپے کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں