آلودگی کو کم کرنے کیلئے 100 سائٹس پر اربن فارسٹ لگا رہے ہیں، ملک امین اسلم

9 Nov, 2020 | 06:14 PM

(خان شہزاد)وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے لاہور چیمبرکا دورہ کیا اورصدر میاں طارق مصباح،سینئرنائب صدر ناصر حمید خان سمیت سابق صدور سےملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اہم اجلاس میں ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران ریاض ملک،سلیم اصغر بھٹی،عظمی شاہد،سابق صدرسہیل لاشاری اورکنونیئرقائمہ کمیٹی برائےکلائمیٹ چینج تہمینہ چودھری بھی شریک ہوئیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی ماحولیاتی تبدیلی ملک امین نےکہا کہ گزشتہ 15 سالوں میں لاہور کی 70 فیصد ہریالی ختم کی گئی،اب شہر میں 100 سائٹس پر اربن فارسٹ لگا رہے ہیں تاکہ آلودگی کو کم کیا جاسکے،جبکہ صوبائی اور ضلعی حکومت کےاداروں کو بھی دھواں چھوڑنے والی صنعتوں اورگاڑیوں کیخلاف کارروائی کےاحکامات دے دیئےگئے۔

مزیدخبریں