ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

لاہور میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے ) لاہور کے 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ انسداد کمیٹی برائے کورونا نے لاہور کے مزید کئی علاقوں میں کورونا کیسز آنے پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق انار کلی، مزنگ، گلشن راوی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ ڈی ایچ فیز 6 ایل سیکٹر اور عسکری الیون کے کچھ علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن ہوگا۔ کیلوری گراونڈ ، ڈی ایچ اے اے بلاک، ایچ بی ایف سی سوسائٹی بی بلاک، نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

اسی طرح رضا بلاک، سکندر بلاک،عمر بلاک، گارڈن ٹاؤن میں ٹیپو بلاک اور بابر بلاک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے انسداد کمیٹی برائے کورونا کو لاہور کے ان علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ  آپریشن سینٹر کے  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہلک وائرس سے مزید  9 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 650 نئے مریض بھی سامنے آئےہیں ۔ ملک بھر میں  کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی۔ این سی او سی کے مطابق 972 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔