بسام سلطان: اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی کاروائیاں، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی 11 دکانوں کو سیل کر دیا گیا، اور 02 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی 11 دکانوں کو سیل کر دیا گیا، اور 02 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی کاروائیاں جاری ہیں،سسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا فیلڈ میں ان ایکشن، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے نشتر بازار کا دورہ کیا جہان انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی کی موجودگی میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی، چینی اور آٹا کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا، ریٹ لسٹ کو چیک کیا گیا اور تمام سٹورز پر امپورٹڈ چینی دستیاب، فلیکسز بھی آویزاں کردئے گئے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی 11 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔
جبکہ 02 افراد کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر گرفتار کیر لیا گیا ہے، ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر دورے کئے گئے، اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے.