وکلاء کی اکثریت علامہ اقبال کی تاریخ پیدائش کے سال سے بے خبر نکلی

9 Nov, 2020 | 03:50 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 143 واں یومِ پیدائش منایا جاریا ہے، اقبال ڈے چھٹی ختم ہونے کے بعد اب شہریوں اور  وکلاء کی علامہ اقبال کی حالات زندگی بارے بے خبری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، سٹی فورٹی ٹو کا علامہ محمد اقبال کی سوانح عمری بارے سوال، وکلاء کی اکثریت بے خبر نکلی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی فورٹی ٹو نے سوال کیا کہ علامہ اقبال کس سال پیدا ہوئے؟ ہی ایچ ڈی بریسٹری کی ڈگری کب اور کہاں سے لی؟ وکلاء کی اکثریت علامہ اقبال کی تاریخ پیدائش کے سال بریسٹری اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کی معلومات سے بے خبر نکلی۔

 

تحریک انصاف کی خاتون وکیل سعدیہ خان، ن لیگ کی خاور اکرام  بھٹی سمیت دیگر وکلاء ھی علامہ اقبال کی سوانح عمری بارے بے خبر نکلے، ملک خالد امیر ایڈوکیٹ  نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اٹھارہ سو چھہتر میں پیدا ہوئے، میاں شاہد امین ایڈوکیٹ  نے کہا کہ معلوم نہیں علامہ اقبال نے پی ایچ ڈی اور سی ڈی کی ڈگری کہاں سے حاصل کی۔

 

 طاہر خان ایڈوکیٹ نے کہا اس وقت عدالت سے نکلا ہوں ذہن میں نہیں، خاتون ایڈوکیٹ سعدیہ خان  کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں،  لائرز فورم کے رہنماء خاور اکرام بھٹی، ایڈوکیٹ بھی بے خبر نکلے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں نہیں علامہ اقبال کس سال پیدا ہوئے کہاں سے اور کب ڈگریاں حاصل کیں۔

       

مزیدخبریں