سٹی42: پاکستان سپرلیگ فائیو کے بقیہ چار میچز میں شرکت کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی کراچی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کراچی کنگز، لاہورقلندر، ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے اب تک 10 غیر ملکی کرکٹرز کراچی پہنچ چکے ہیں، ڈیرن سیمی کل کراچی پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ فائیو کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے غیرملکی کہکشائیں پاکستان رہی ہیں۔ اب تک کراچی پہنچے والے غیر ملکی کرکٹرز میں کراچی کنگز کے کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن اور ایلکس ہیلز سمیت ملتان سلطان کے روی بوپارہ، رائلی روسوو، فیبئن ایلن، پشاور زلمی کے کارلوس بریتھ ویٹ، ثاقب محمود اور لاہور قلندرز کے سمیت پٹیل اور بین ڈنک شامل ہیں۔آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے لاہور میں کھَیلے گئے میچز میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندر کو وننگ ٹریک پر لانے میں اہم کردار اداکیاتھا۔
پی ایس ایل کے بقیہ میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پہنچنے والے تمام غیر ملکی کرکٹرز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے اور 48 گھنٹے قرنطینہ میں ھبی رہیں گے جس کے بعد ہی وہ پی ایس ایل کے دیگرمیچز میں شریک ہو سکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ چار میچز کے لیے 21غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔ آسٹریلیا کے فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنیں گے ۔ جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6اور ویسٹ انڈیز کے 4کھلاڑی پی ایس ایل میں رنگ جمائیں گے ۔بنگلا دیش کے 2، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک کھلاڑی پی ایس ایل میں شرکت کرے گا۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کے آخری چار میچز کورونا کے باعث ملتوی کر دیئے گئے جو 14سے 17نومبر کو ہوں گے۔ ملتان سلطانز،کراچی کنگز، لاہور قلندر اور پشاور زلمی پلے آف مرحلے میں کھیلیں گی۔