ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا کا زور تھم نہ سکا،مزید9افراد چل بسے،1650نئےکیسزریکارڈ

کرونا کا زور تھم نہ سکا،مزید9افراد چل بسے،1650نئےکیسزریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کوروناوائرس  ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ اموات میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئےجس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی،مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی  ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ  آپریشن سینٹر کے  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہلک وائرس سے مزید  9 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 650 نئے مریض بھی سامنے آئےہیں ۔ ملک بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی۔ این سی او سی کے مطابق 972 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 1 لاکھ 50 ہزار 169، خیبرپختونخوا 40 ہزار657، پنجاب میں 1لاکھ 6 ہزار 922، اسلام آباد 21 ہزار 861، بلوچستان میں 16 ہزار 106 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 758 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار366ہو گئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 340 جبکہ ملک بھر میں 47 لاکھ 9 ہزار 603 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 436 کیسز سامنے آئےتھے جبکہ 25 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔این سی اوسی کی جانب سےملک کے مختلف شہروں میں مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی کیا گیا ہے

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor