دبئی جانےوالی پروازکو ٹیکنیکل خرابی کے سبب روک دیا گیا

9 Nov, 2019 | 02:56 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے203 میں ٹیکنیکل خرابی، ٹائر میں خرابی کے باعث طیارے کو ٹیک آف کے لیے روک دیا گیا، ٹائر تبدیلی کےڈیڑھ گھنٹے بعد پرواز روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دبئی جانےوالی پی پروازپی کے 203 میں روانگی کے وقت ٹیکنیکل خرابی کے باعث ٹیک آف کے لیے روک دیا گیا، ٹیکنیکل خرابی طیارے کے ٹائر میں پیدا ہوئی جس پر مسافروں کو طیارے سے اتار کر انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج میں منتقل کر دیا گیا۔

طیارے میں 174 مسافر سوار تھے، ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مسافروں کواتارکر طیارے کا ٹائر تبدیل کیا گیا اور ڈیڑھ گھنٹے بعد طیارہ دبئی کے لیے روانہ ہوا۔

مزیدخبریں