ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی ایکٹ 2019 نافذ، ایڈمنسٹریٹرز نے دوبارہ چارج سنبھال لیا

بلدیاتی ایکٹ 2019 نافذ، ایڈمنسٹریٹرز نے دوبارہ چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشادحسین: بلدیاتی ایکٹ 2019 نافذ، کمشنر لاہوراورصوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت دوبارہ چارج سنبھال لیا، پہلی بارتحصیلدار کو بھی بلدیاتی ادارے کے ایڈ منسٹریٹرکا چارج دے دیا گیا۔

بلدیاتی ایکٹ 2013 کےغیرفعال ہونے پرکمشنرلاہورآصف بلال لودھی نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت بطورایڈمنسٹریٹرمیٹرو پولیٹن کارپوریشن کادوبارہ چارج سنبھال لیا، تاہم لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت نئے الیکشن کی تیاریوں کی ذمہ داری بیوروکریسی کو سونپ دی گئی۔

پنجاب میں چارسو پچپن ادارے بنا کر نئے ایڈمنسٹریٹرتعینات کر دیئے گئے، ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیلدار بھی ایڈمنسٹریٹر ہوں گے، نوٹیفکیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت جاری کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے سیکشن 306 کے تحت بلدیاتی اداروں کے نئےسربراہ کی تعیناتی کےاحکامات جاری کیے گئے۔

 ایڈمنسٹریٹرز پنجاب کے نئے سربراہان کے انتخاب تک فرائض سر انجام دیں گے، نئے قانون کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے سربراہ کمشنر ہوں گے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرمیونسپل کارپوریشن اورمیونسپل کمیٹی کا سربراہ ڈی سی ہوگا جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹرومیونسیپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرز متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرہوں گے۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے مطابق میونسپل کمیٹی کاسربراہ کا ایڈمنسٹریٹر تحصیلدار ہو گا، جبکہ ٹاون کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer