گراں فروشوں کیخلاف شکنجہ تیار

9 Nov, 2019 | 10:46 AM

Sughra Afzal

 (قذافی بٹ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس، گراں فروشی کی شکایات کے لیے ایک مرتبہ پھرٹال فری نمبر0800-02345 جاری، شکایت پر دو گھنٹے میں کارروائی کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول میکانزم پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گرانفروشی کےخلاف جس ضلع سے شکایت آئی تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر جوابدہ ہو گا، جزا اورسزا کے نظام سے ہی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل بازاروں اور اتوار بازاروں میں کسانوں کو رسائی، رینٹ فیس ختم اور دیگر سہولتیں دیں گے، ضرورت پڑنے پر قیمتوں میں ردوبدل کے لیے ضلعی انتظامیہ محکمہ صنعت وتجارت کو سفارشات بھجوائے گی اور منظوری کے بعد ہی قیمتوں میں ردوبدل کیا جا سکے گا

مزیدخبریں