اُردو بازار کو ادبی سٹریٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ

9 Nov, 2019 | 09:46 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (جنید ریاض) یونیسکو کے تعاون سے اُردو بازار کو ادبی سٹریٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ادب کے فروغ کیلئے اُردوبازار کی تزئین و آرائش سمیت تمام دکانوں پر ایک جیسے سائن بورڈز بھی آویزاں کرے گا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق یونیسکو کے تعاون سے اُردوبازار کو ادبی سٹریٹ کا درجہ دیئے جانے کے بعد داخلی و خارجی راستوں پر ادب سے متعلق قد آور سائن بورڈز آویزاں کرکے بازار کو صرف پیدل چلنے والوں کیلئے کھولا جائے گا۔

مزیدخبریں