کمسن بچی کو حوس کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

9 Nov, 2019 | 12:14 AM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) نصیرآباد میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا معمہ حل ہوگیا، ملزم ہمسایہ نکلا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نصیر آباد میں سات سالہ بچی نور فاطمہ کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے والا ملزم فضل عباس گرفتارکر لیا گیا۔ ہمسائے ملزم نے ایک ماہ قبل بچی کو اس کے گھر میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اسد مظفر کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے روایتی طریقہ تفتیش سمیت جدید ٹیکنالوجی بشمول ڈی این اے اور پولی گرافکس ٹیسٹ کی مدد لی گئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ جلد چالان مکمل کرکے اسے عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں