شہزاد خان: صدر مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سہیل محمود بٹ کی جانب سے تاجر رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب، محمد علی میاں، خواجہ خاوررشید، باؤ محمد بشیر سمیت معروف کاروباری شخصیات کی شرکت، اس موقع پر تاجروں کا مسائل کے حل کے لیے منظم ہونے پر اتفاق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر منعقدہ تقریب میں سینئر ترین تاجر رہنماؤں صدر مسلم لیگ ن تاجرونگ پنجاب اور سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر باؤ محمد بشیر، صدر سینچری ٹاور ملک منیر چوہدری، آغا افتخار، ارجمند مقصود بٹ، صدر اوریگا سنٹر ملک کامران سلیم، عامر سہیل، حاجی نواز پپو، صدر بانو بازار عتیق الرحمن، شبیر ہیرا بھٹی، صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ لیاقت سیٹھی سمیت دیگر سیاسی اور کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔
صدر مسلم لیگ ن تاجرونگ پنجاب محمد علی میاں نے کہا کہ تاجر برادری کسٹم، ایف آئی اے، ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکموں سے متعلقہ مسائل سے دوچار ہے، تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے منظم ہونا انتہائی ضروری ہے۔
محمد علی میاں نے مزید کہا کہ تاجروں کی تنظیم جس قدر منظم ہوگی مسائل اتنی ہی جلدی حل ہونے میں مدد ملے گی۔