وزیر اعظم کا کل دورہ لاہور متوقع

9 Nov, 2018 | 10:08 PM

Shazia Bashir

سٹی42: وزیر اعظم عمران خان کا کل دورہ لاہور متوقع ہے، بھاٹی چوک پر مسافر خانے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کل دورہ لاہور متوقع ہے، بھاٹی چوک پر مسافر خانے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شہر کے اہم مقامات  پر مسافر خانوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہیں،  ڈپٹی کمشنر نے بھاٹی چوک کا دورہ  کیا۔ مسافر خانے کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیا ۔اے سی سٹی اورضلعی انتظامیہ کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی۔

مزیدخبریں