پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا

9 Nov, 2018 | 08:37 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا، بورڈ نے تمام الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق چیئرمین کے اخراجات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا مقصد ہرگز ان کی شہرت کو نقصان پہنچانا نہیں۔

تمام معاملات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا مقصد معاملات میں شفافیت کو برقرار رکھنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیگل ٹیم کی طرف سے نجم سیٹھی کو بھجوایا گیا جواب چارصفحات پر مشتمل ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے بورڈ نے کسی بھی طرح نجم سیٹھی کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔

 واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے بورڈ کی جانب سے اپنے پانچ سالہ دورکے اخراجات کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کرنے کو بورڈ کی بدنیتی اور انتقامی قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور کرکٹ بورڈ آفیشلز کو لیگل نوٹس بھجوایا تھا۔

مزیدخبریں