سٹی42: نیب کی ٹیم نے ایک سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔
نیب حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں 10 کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی ہے جب کہ 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی شکل میں ہیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی رقم میں تین کروڑ روپے مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں بھی شامل ہیں۔
ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ملزم کی شناخت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔