ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کیخلاف بیان دینے پر نہال ہاشمی کو لیگل نوٹس جاری

پاک فوج کیخلاف بیان دینے پر نہال ہاشمی کو لیگل نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاک فوج کے خلاف بیان دینے پر ایڈووکیٹ تجمل حسین نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو لیگل نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کیخلاف بیان دینے پر ایڈووکیٹ تجمل حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔  جس میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے اپنے بیان میں پاک افواج کی قربانیوں کی نفی کی ہے، نہال ہاشمی نے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔نہال ہاشمی کی تقریر سے ملکی سالمیت خطرے میں پڑ گئی ہے اورہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی ہے۔

لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی لیگل نوٹس موصول ہونے کے 14 روز میں پریس کانفرنس کرکے سب کے سامنے غیر مشروط معافی مانگیں، بصورت دیگر 50 کروڑ روپے بطور جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایٹم بم اور ایف سولہ طیارے صرف دکھاوے کیلئے ہیں۔ ہماری آٹھ لاکھ فوج زمین کا ایک انچ بھی نہیں حاصل کرسکی۔

Sughra Afzal

Content Writer