نواز شریف کے 75 ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

9 Nov, 2018 | 09:41 AM

Sughra Afzal

(علی رامے) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 75ارب کے ترقیاتی پروگرام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، ایک ایک سکیم کیلئے دو دو بار فنڈز کا اجراء کیا گیا۔ ایس ڈی جی پروگرام کی شفافیت پر مزید سوالات کھڑے ہو گئے۔ وفاق نے پنجاب سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

وفاق کی جانب سے جاری مراسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ فنڈز کے استعمال میں پیچیدگیاں سامنے آرہی ہیں۔ ضلعی حکومتوں کی جانب سے فنڈز کے استعمال میں غلطیاں اور دو بار فنڈز کا استعمال کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی دور کے اس پروگرام میں سپیشل آڈٹ کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ جس پر وفاقی حکومت نے پنجاب سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔

دستاویزات کے مطابق وفاق نے پنجاب حکومت سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ ونگ اکاونٹ اور پرنسپل اکاونٹس آفس کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت 9 نومبر تک مذکورہ وضاحت نہیں دیں گے تو رپورٹ میں خورد برد اور بے ضابطگیوں کا حوالہ دے دیا جائے گا۔اب مزید جانچ پڑتال ان دو اکاونٹس سے کی جائے گی جس میں اے سی ایس اور پرنسپل اکاونٹ شامل ہے۔

مزیدخبریں