ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن مینیجمنٹ سسٹم اور انٹرنیشنل فلائٹس بحال

Lahore Airport, Intigrated Border Management System Collapsed, IBMS reinstated, Alama Iqbal International Airport, Flights canceled, FIA Trouble Shooting team, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف آئی اے کی ٹربل شوٹنگ ٹیم کی کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد  لاہور ائیرپورٹ کا امیگریشن مینیجمنٹ سسٹم بحال ہو گیا اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  آج صبح امیگریشن کاؤنٹر پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے تباہ ہو جانے والا لاہور ائیرپورٹ کا امیگریشن  مینیجمنٹ سسٹم رات تقریباً  10 بجے بحال  کر دیا گیا جس کے بعد اب ائیرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کی آمد  اور روانگی کے آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی بی ایم ایس سسٹم بحال ہونے پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔کوالالمپور سے باٹک ائیر کی پرواز او ڈی 131 کی لاہور ائیرپورٹ پر پہلی لینڈنگ ہوگی۔

لاہور سے بین الاقوامی پروازوں کے ٹیک آف کا آغاز آج رات 12 بجے کے بعد متوقع ہے۔


 انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز  کی بندش سکے دوران لاہور کے لئے آنے والی 4 بین الاقوامی پروازوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر  اتارا گیا، امیگریشن کے بعد مسافروں کو ڈومیسٹک ٹرمینل سے لاہور لایا گیا۔

 لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑکنے کے باعث انٹیگریٹڈ بارڈر مینیجمنٹ سسٹم کے ناقابل استعمال ہو نے کے سبب آج لاہور سے  پہلی حج پرواز کو  بھی ٹیک آف سےروک دیا گیا  تھا۔
 آئی بی ایم ایس کے ناقابل استعمال ہونے کے سبب آج جمعرات کے روز   لاہور کیلئے بین الاقوامی اور مقامی لگ بھگ 24 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

 انٹرنیشنل فلائٹس کی چیک اِن کا آغاز

امیگریشن مینیجمنٹ سسٹم کی بندش کے سبب لاہور ائیرپورٹ پر  امیگریشن کا کام 11گھنٹے 30منٹ بند رہا۔  اب لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کی امیگریشن شروع ہو چکی ہے۔ 

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 کی چیک ان شروع کردی گئی۔ لاہور سے شارجہ جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 412 کی بھی چیک ان شروع کردی گئی۔ لاہور سے دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی۔اے 416 کی چیک ان شروع ہو گئی۔

دو بین الاقوامی آمد فلائیٹس بھی لاہور ائرپورٹ پر لینڈ کر چکی ہیں۔

بین الاقوامی روانگی فلائیٹس کے لئے بھی ائی بی ایم ایس سسٹم مکمل فعال ہو چکا ہے۔