سٹی42: سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں طیارہ انٹرنیشنل فلائٹ کے لئے اڑان بھرنے سے قبل رن وے سے پھسل گیا۔ اس حادثے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے اور طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔
بوئنگ 737طیارے میں 78 مسافر سوار تھے اور یہ جمعرات کی صبح ڈاکار ائیرپورٹ سے طیارہ مالی کے شہر باماکو جانے کے لئے ٹیک آف کر رہا تھا۔
طیارے کے رن وے سے پھسلنے کی وجہ کیا تھی یہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔