اسلام آباد؛ غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

9 May, 2024 | 09:49 PM

طیب سیف : کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ 

ملزم جنید عزیز کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزم سے 8000 سعودی ریال, 600 امریکی ڈالر م، 80 افغانی، کینڈین ڈالر اور 5 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد ہوئے، اس کے علاوہ ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے حولے سے ریکارڈ بھی برآمد ہوئےْ ملزم بغیر لائسنس  کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، جس کے بعد  ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں