ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاسفیمی کے مجرم کو سزائے موت اور دیگر سزاؤں کا حکم

Blasphemy Case verdict, Capital Punishment, Death Paneity, Rigorous imprisonment for life, Anti Terrorist Court, Rawalpindi blasphemy case, Blasphemy of Jesus Crist, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے  بلاسفیمی کیس میں جرم ثابت ہونے پر  مجرم کو سزائے موت، عمر قید با مشقت اور 50 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

سوشل میڈیا پراللہ تعالی اور حضرت عیسیٰ  کی شان میں گستاخی،قرآن پاک کا مذاق اڑانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت مکمل  ہو گئی اور عدالت نے فیصلہ بھی سنا دیا۔ 

عدالت نے اپنے فیصلہ میں مجرم کو  295 بی کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمر قید با مشقت،  دفعہ 295سی کے تحت جرم ثابت ہونے پر مجرم کو  سزائے موت اور 50لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔  مزید برآں مجرم کو  295اے کے تحت دس سال قید بامشقت،ایک لاکھ روپے جرمانہ کا بھی حکم  دیا گیا ہے۔ 

مجرم کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق جی کے تحت 5سال قید بامشقت،ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم  سنایا گیا ہے۔  انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 11ڈبلیو کے تحت 5سال قید بامشقت،ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم بھی فیصلہ میں شامل ہے۔ 

پیکا ایکٹ 2016کی دفعہ 11کے تحت ملزم کو 7سال قید بامشقت،ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ 

مجرم محمد ابتسام المصطفی کے خلاف سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت 3اگست2018کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی