حسن علی: پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی ۔
سانحہ نو مئی پر قرارداد وزیر پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کی،قرارداد پیش کرنے پر حکومت اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے،اپوزیشن ارکان نشستوں سے اٹھ کر سپیکر ڈائس کے پاس آگئے اورقرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9مئی کے دلخراش دن جب شرپسند عناصر جماعت نے وطن عزیز کے اداروں کےخلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیا،قومی سلامتی کے اداروں اور شہدا کے یادگاروں کی توہین کی گئی، بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیاگیا، قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ وطن عزیز کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، قومی اداروں نے سازش کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔