طیب سیف: اعظم سواتی اور سالار کاکڑ نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی چھوڑ دی ہیں. دونوں رہنما پی ٹی آئی کی فیصلہ سازی کے عمل سے عملاً لاتعلق ہو گئے ہیں۔
اعظم سواتی اور سالار کاکڑ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اعظم سواتی اور سالار کاکڑ پی ٹی آئی کی موجودہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ اعظم سواتی کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔
سالار کاکڑ نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا وٹس ایپ گروپ بھی چھوڑ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی داخلی رسہ کشی میں شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالے جانے کے بعد اعظم سواتی اور سالار کاکڑ کا پارٹی کی فیصلہ ساز کمیٹیوں سے لاتعلق ہو جانا اس پارٹی کی داخلی سیاست میں اہم واقعہ ہے۔