سیاہ حرکت کرنے والی سیاسی جماعت نہیں ہوسکتی، مریم نواز

9 May, 2024 | 06:59 PM

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاہ حرکت کرنے والی سیاسی جماعت نہیں ہوسکتی، سمجھتی ہوں دہشت گرد جماعت تھی جس نے منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا۔ 

جناح ہاؤس میں شہدا کےلواحقین کے اعزاز میں آج لاہور میں تقریب ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں شرکت کی۔ مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ، پچھلے سال 9 مئی کو ریاست پر حملہ ہوا ، نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ۔ قائداعظم کی یادگار پر حملہ کیا گیا ، راکھ کا ڈھیر بنایا گیا ، قائداعظم کی یادگار پر حملے کے لیے کتنا ظالم دل چاہے ہوگا، آج دیکھ لیا دہشت گردوں کے سینے میں دل نہیں ہوتا ، سیاہ حرکت کرنے والی سیاسی جماعت نہیں ہوسکتی ۔ سمجھتی ہوں دہشت گرد جماعت تھی جس نے منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ، 9 مئی کو حملہ کرنے والوں کو چھوڑنے والی میں کون ہوتی ہوں۔ آپ کہتے تھے آپ شامل نہیں ، آپ کے رشتے داروں کو باہر دیکھا گیا ۔ تین چار ماہ پلائنک کی گئی ، دہشت گردوں سے تربیت دلوائی گئی۔ دہشت گرد بھی وہ نہیں کرسکے جو انہوں نے پچھلے سال کیا۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہدا کی فیملوں سے ملکر میری آنکھوں میں آنسو آگئے ،  شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرنے والے سخت سزا کے مستحق ہیں ، عدلیہ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ حملہ کرنے والوں کو سزا کیوں نہیں ملتی۔ حملہ کرنے والوں کو ضمانت کیوں مل جاتی ہے ۔  ہم سے کہا جاتا ہے کہ ان سے بات کرو ، کیوں بات کروں ، وہ دہشت گرد ہیں دہشت گرد سے بات نہیں ہوتی۔ کیا شہدا سے انہوں نے معافی مانگی کہ ہمیں معاف کردو ، ہم سے بہت بڑا جرم ہوگیا ہے.  کوئی شرمندگی ہوتی ہے ، کوئی ملال ہوتا ہے ،  آپ نے جو بویا وہ کاٹ رہ ےہیں ، یہ کوئی چھوٹا جرم نہیں اسکی سزا ملکر رہے گی. 

مزیدخبریں