اویس کیانی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ ہلز کے ٹریکس پر جانے والوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پولیس کی پٹرولنگ شروع کروا دی۔
محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے 12 دن پہلے وعدہ کیا تھا کہ مارگلہ ہلز ٹریکز پر پیٹرولنگ فورس بنائیں گے۔ ابتداً 6 بائیکس، 60 ا ہلکاروں اور 8 گھوڑوں پر مشتمل پٹرولنگ ٹیم بنائی گئی ہے۔
اب مارگلہ ہلز پر بنائے گئے ہائیکنگ ٹریلز پر غیر ملکیوں اور شہریوں کیلئے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ان کا اگلا ٹارگٹ اسلام آباد کے پولیس اسٹیشنز کی حالت بہتر کرنا ہے۔ پولیس فورس کے رویے میں بھی تبدیلی لائیں گے اور ایف آئی آر کی رجسٹریشن کا نظام ٹھیک کر رہے ہیں۔ایک ماہ میں اسلام آباد میں 3 گناہ کرائم میں کمی ہوئی ہے
چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے الگ فورس
محسن نقوی نے بتایا کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے الگ فورس تشکیل دی جا رہی ہے۔اسلام آباد میں 7 ہزار چینی باشندوں کیلیے 200 سیکیورٹی اہلکار کافی نہیں ہیں۔
گندم کی امپورٹ کا معاملہ
سوالات کے جواب مین محسن نقوی نے کہا کہ لوگوں کی خواہش پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا ،پنجاب حکومت کا گندم لینے سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
محسن نقوی نے کہا کہ رشوت لینے والا بے غیرت ہے ،میرے نزدیک یہ زنا کرنے کے مترادف ہے ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فارم 47 والا بیان نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے غلط منسوب کیا جا رہا ہے۔