نو مئی کو تشدد نہ رکواتا تو کئی شہروں میں کور کمانڈر لاہور والا حال ہوتا، محسن نقوی

9 May, 2024 | 06:16 PM

اویس کیانی: نو مئی کو ایسا لگا جیسے دشمن نے حملہ کر دیا ہو۔نو مئی کو  تشدد نہ رکواتا تو راولپنڈی، میانوالی، ملتان میں بھی کور کمانڈر لاہور والا حال ہوتا۔ یہ باتیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےاسلام آباد میں ایک تقریب میں ایک سال پہلے نو مئی کو پنجاب میں ہونے والے پر تشدد واقعات کے متعلق  گفتگو کرتے ہوئےبتائیں۔

محسن نقوی 9 مئی 2023 کو ہونے والے پر تشدد حملوں کے وقت پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ تھے۔ 

محسن نقوی نےنو مئی کو ہونے والے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ میرے زندگی کا سیاہ دن تھا ایسا لگتا تھا دشمن نے حملہ کر دیا ۔ بطور نگران وزیراعلی اس دن خبروں کا آنا بہت تکلیف دہ تھا۔ محسن نقوی نے کہا کہ 9 مئی میں جو جو  ملوث تھا اس کو سزا ملنی چاہیے ۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف سب کا حق ہے لیکن اس سطح پر جانا بلکل ٹھیک نہیں تھا ایسے موقوں پر نرمی نہیں کرنی چاہیے۔

محسن نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نو مئی کو  تشدد نہ رکواتا تو راولپنڈی، میانوالی، ملتان میں بھی کور کمانڈر لاہور والا حال ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 9 مئی واقعات کرانے میں نہیں بلکہ رکوانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

اگر میں بطور وزہر اعلی تشدد نہ نہ رکواتا تو راولپنڈی، میاں والی ،ملتان اور دیگر مقامات پر بھی کورکمانڈر لاہور والا حال ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے غلطی کی ہے تو اسے تسلیم کرے اور اپنی اصلاح کر لے۔

مزیدخبریں