ویب ڈیسک : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں یوٹیوبر یاسر شامی کو ملزم قرار دے دیا ۔
ملزمہ دانیا شاہ عدالت میں پیش ہوئیں، عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کے جرم میں یوٹیوبر یاسر شامی کو ملزم قرار دیا گیا جس پر یوٹیوبر نے عدالت میں سرنڈر کر دیا،عدالت نے یاسر شامی کی 5 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی،عدالت نے ملزم یاسر شامی کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کیس میں پیش نا ہونے پر معروف یوٹیوبر یاسر شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود ملزم یاسر شامی پیش نہیں ہورہے تھے ،کیس میں گواہان کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں ،کیس کی ملزمہ دانیا شاہ ضمانت پر ہیں،ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں مقدمہ درج ہے۔