گوگل پاکستانیوں کے لئے 2024 ء میں 45 ہزار اسکالرشپس فراہم کرے گا

9 May, 2024 | 05:53 PM

سٹی42: گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت  کے لیے اپنی سپورٹ دُگنا کردی ۔ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے لیے گوگل 2024 ء میں 45 ہزار اسکالرشپس فراہم کرے گا۔

گوگل نے  فری لانسرز اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے دو نئے پروگرام شامل کیے گئے ہیں ۔

رواں سال گوگل نے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک پروگرام تیار کیا ہے ۔ 

یہ پروگرام پاکستان میں فری لانس کمیونٹی کو سافٹ اسکلز ،پرسنل برانڈنگ اور کمیونیکیشن اسکلز کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مددکرے گا ۔

اس کورس میں  ، خیالات پر غور کرنے اور روزمرہ کاموں  میں تیزی پیدا  کرنے کے لئے AI ٹولز کے استعمال کے بارے میں  سکھایا جاتاہے ۔

گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کرنے والی 28فیصد خواتین نے اس سرٹیفیکیٹ کی بدولت  مالی ترقی حاصل کی۔ 24فیصد  خواتین نئی ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

مزیدخبریں