ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی معاونت مل گئی

9 May, 2024 | 04:38 PM

علی ساہی: ون فائیو ایمرجنسی پولیس ہیلپ لائن کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سکی سپورٹ مل گئی۔  15 ایمرجنسی نمبرکو  آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے منسلک کر کے آئی وی آر سسٹم پر منتقل کردیا گیا۔

اب ون فائیو پر کال کرنے پرڈائریکٹ کمیونیکیشن افسر کی بجائے 5 آپشن دیئے گئے ہیں جس میں ایمرجنسی  کی نوعیت کے متعلق پوچھا جاتا ہے اور ہیلپ کے لئے  فون کرنے والوں کو اپنے فون  سے متعلقہ نمبر  پش کرنے کی آپشن  دی گئی ہے۔

سیف سٹیز  اتھارٹی کے مطابق آئی وی آر سسٹم کے ذریعے غیر ضروری کالز میں واضح کمی ہوئی ہے اور وقت کی بچت ہو رہی ہے۔

 ون فائیو 15 ایمرجنسی آئی وی آر سسٹم میں موجود خواتین پولیس آفیسرز سے بات کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ خواتین ایمرجنسی کی صورت میں آئی وی آر سسٹم میں موجود 2 دبا کر ڈائریکٹ خاتون پولیس افسر کو اپنا مسئلہ بتا سکتی ہیں۔

 ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن

 پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کوروانہ تقریباً  ایک ہزار سے زائد خواتین کی کالز موصول ہونے لگی ہیں۔ روزانہ 100 سے زائد خواتین کی شکایت پر مقدمات درج ہورہے ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن صرف خواتین کو فوری مدد فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گزشتہ ہفتے اس کا افتتاح کیا اور اسے کام شروع کئے چید ہی روز ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں