حسن علی : صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات، کسان بورڈ، جماعت اسلامی کے رہنما اور ڈائریکٹر فوڈ بھی شریک تھے ۔
ملاقات میں صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتے ہیں کسان گندم بحران پر مشکلات میں ہیں تاہم حکومت کی براہ راست حکمت عملی کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فائدہ پہنچانے میں ہے۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب 400ارب کا کسان کارڈ پیکج لا رہی ہے جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کسانوں سے حکومت کے مقررہ نرخ پر گندم نہیں خریدی جا رہی ۔ جماعت اسلامی وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے باہراحتجاج ہر صورت کرے گی ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن جلد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔