سٹی42:جناح ہسپتال کا تاریخ ساز اقدام، پنجاب میں بچے کا پہلا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کے شعبہ یورالوجی کا 11 سالہ بچے کا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس کو گردے کا عطیہ مریض کی اپنی والدہ نے دیا، کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔
ٹرانسپلانٹ پروفیسر نوید اقبال، ڈاکٹر شبیر چوہدری ، ڈاکٹر سلمان ارشد ، ڈاکٹر شاہجہاں ، ڈاکٹر عابد عباس پر مشتمل ٹیموں نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شبیر چوہدری نے کہا کہ بچے کے گردے کی پیوندکاری سمیت 10 ٹرانسپلانٹ کر چکے ہیں ،ٹرانسپلانٹ سرجری شروع کروانے میں چیئرمین بورڈ گوہر اعجاز کا کلیدی کردار ہے ، تمام کڈنی ٹرانسپلانٹ حکومت کی مدد سے مفت کئے گئے ہیں ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر بچے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔