تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

9 May, 2024 | 02:41 PM

ویب ڈیسک: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 ملک بھر میں مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

 دوسری طرف سندھ میں بھی بڑھتی ہوئی گرمی کے پیشِ نظر موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں،کراچی میٹرک امتحانات میں نویں اور دسویں جماعتوں کے 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں جس کے لیے 504 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں