ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کی مذمت ہمارا منشور ہے،عمران خان نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا تھا:فردوس عاشق اعوان

9 مئی کی مذمت ہمارا منشور ہے،عمران خان نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا تھا:فردوس عاشق اعوان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سانحہ 9 مئی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔

اپنے ایک بیان میں آئی پی پی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وطن دشمنی کی سیاست پر شرمندگی کا باعث بننے والے واقعہ کو آج ایک سال ہو چکا ہے، آئی پی پی سانحہ 9 مئی کے رد عمل میں وجود میں آئی، 9 مئی کی مذمت ہمارا منشور ہے، انا اور خود پرستی کے شکار بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نفرت و انتشار کی سیاست کرنے والی جماعت آج سیاسی در بدری کا شکار ہے، سیاسی جنازہ سڑک پر رکھ کر علامتی ماتم کرنیوالوں کے ہاتھ سے توبہ کا وقت بھی نکل چکا ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer